تقریبات/سیمینارز

دینی مدارس تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) قوموں کی ترقی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے۔ تعلیم انسان کو حقیقی شعور دیتی ہے حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہے پاکستان میں دینی مدارس تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ 60 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم، رہائش، کھانا، کتب فراہم کرتے ہیں اور مدارس کسی پر بوجھ نہیں ہیں۔نہایت پرسکون ماحول میں کام کر رہے ہیں میں ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں یہ اظہار رانا ثنااللہ خاں مشیر وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنچز کا سامنا ہے مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے اسلام دشمن ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیںانہوں نے علما پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ایسے انتہا پسندوں کے خلاف راست اقدام اٹھائیںاس وقت پاک افواج کے آفیسرز اور نوجوان دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہیہیں۔ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں وفاق المدارس السلفیہ کی حسن کارکردگی بہت اعلی ہے اس موقع پر سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صدر وفاق نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا مدارس کے ذمہ داران اساتذہ اور طلبہ محب وطن ہیں۔ان کے خون میں پاکستان سے وفاداری موجود ہے۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس کے کچھ مسائل ایسے ہیں جن کو حل کرنے میں رانا ثنااللہ خاں کردار ادا کر سکتے ہیں رجسٹریشن کا مسئلہ ہو یا بنک اکانٹ کا ۔ان کو حل کرنا چاہیئے سب سے پہلے ناظم اعلی وفاق المدارس السلفیہ پروفیسر محمد یسین ظفر نے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہااور شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستان بھر سے آنے والے تمام علما کا بھی شکریہ ادا کیا ان کی طرف سے آنے والی سفارشات پر ہمدردی سے غور کرنے کا وعدہ کیااور کہا کہ ہم وفاق المدارس کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے نیز وطن عزیز کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا اعلان کیا تقریب سے ، عبدستار حامد،پر حافظ مسعود عالم، مولانا محمد یوسف انور ، فضل حق ثانی ، علامہ عبدالرشیدحجازی،میاں ایوب صابر، حکیم عزیزالرحمن ،اشرف بھلہ،پروفیسر نجیب اللہ طارق و دیگرنے بھی خطاب کیاآخر میں سالانہ امتحانات میں اول دوم سوم آنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button