قومی

حضرت محمد ﷺ کا نام کیساتھ ”خاتم النبین“ لکھنا لازمی قرار، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد (94 نیوز) گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے اور پی ایم ایل این گلف و مڈل ایسٹ کے سابق صدر چودھری نورالحسن تنویر نے ایک قرار داد پیش کی کہ جہاں جہاں حضرت محمد ﷺ کا نام آتا ہے وہاں وہاں ”خاتم النبین“ ضرور لکھا جائے، خاص طور پر نصابی کتب میں آپ کے نام کے ساتھ ”خاتم النبین“ لازمی لکھنا اور بولنا قرار دیا جائے۔ چودھری نورالحسن تنویر کی یہ قرار داد بھاری اکثریت سے پاس ہوگئی اور اب جہاں بھی حضرت محمد ﷺ کا نام لکھا جائے گا وہاں ”خاتم النبین“ لکھنا ،پڑھنا اور بولنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس قدر خوبصورت قرار داد پیش کرنے پر متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے لوگوں نے چودھری نورالحسن تنویر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button