جنرل سیکرٹری نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن عمران مان کے بھائی کی وفات پر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد


فیصل آباد (94 نیوز) معروف مقامی صحافی و جنرل سیکرٹری نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن عمران مان کے بھائی کی وفات پر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں فیصل آباد پریس کلب کے نومنتخب صدر شاہد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ میاں ریحان افتخار چئیرمین، میاں ندیم احمد مرکزی صدر،رانا عامر عثمان نائب صدر،جنرل سیکرٹری عمران مان،سیکرٹری انفارمیشن سیکرٹری وسیم حیدر،رمضان بلوچ،اویس پراچہ، شبیر احمد،میاں کاشف عامر،ڈاکٹر محمد جمیل، عرفان رندھاوا، محمد اختر، ناصرہ چوہدری،مبشر اقبال، ملک شبیر، سجاد احمد،زاہد سرفراز،جی ڈی حیدر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صدر پریس کلب شاہد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ایماندار پولیس افسر تھے، ایسے افسران بہت کم ہوتے ہیں جو حلال رزق کماتے ہیں۔ انکا صحافیوں کیساتھ تعلق بہت اچھا تھا اور وہ ہمیشہ صحافیوں کی عزت کرتے تھے۔ بلکہ عام لوگوں کیساتھ بھی حسن سلوک کیساتھ پیش آتے تھے۔مرکزی صدر میاں ندیم احمد نے کہا کہ اس دکھ میں ہم عمران مان اور انکی فیملی کیساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ڈاکٹر محمد جمیل نے کہا کہ مرحوم کی زیادہ تر ملازمت فیصل آباد پولیس میں ہی رہی وہ سی پی او، آر پی او کے پی آر او رہے۔ انہوں نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، عمران مان نے کہا کہ انکے بھائی انکے والد کی جگہ تھے وہ ہمیشہ صحافیوں کی قدر کرتے تھے۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے۔ پولیس کا فخر تھے اور دلیر افسر تھے۔ وہ ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیتے تھے۔اس موقع پر وسیم حیدر، میاں ریحان چئیرمین، زاہد سرفراز اور میاں کاشف عامر نے بھی خطاب کیا۔ آخر پر انکے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیر کی گئی۔





