National

I will not go on the invitation of Bandyal Karle Jo Karna, Sharjeel Memon

Karachi(94 news) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر بندیال بلائیں گے تو نہیں جاؤں گا، کرلو جو کرنا ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ اس پریس کانفرنس پر بھی اگر توہین عدالت کا نوٹس ہوگا تو نہیں جاؤں گا کیوں کہ آپ اپنی اخلاقی و قانونی اتھارٹی کھوچکے ہیں، قوم کااعتماد اٹھ چکاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دو قانون چل رہے ہیں، آئین بنانے والے کو پھانسی اور جھوٹے شخص کو اتنی رعایتیں، سوال تو اٹھیں گے، گذشتہ دو دن آئینی و قانونی لحاظ سے سیاہ ترین دن تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ پریشان ہیں کہ کس پر اعتبار کریں، سب کے لیے یکساں حقوق کی بات دفن ہوگئی ہے، ہماری لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا عدالتوں کی طرف سے جس پر اب پیپلزپارٹی کے ورکرز میں شدید غم و غصہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھمکی دی کہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو ٹرینیں بسیں جلیں گی، تعلیمی نظام متاثرہوگا، کاروبار بند ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اسرائیل اور بھارت سے مل کر سوشل میڈیا پر حاوی ہوا اگر غیرت ہے تو بتائے اس قادر ٹرسٹ کی تاریخ کیا ہے، شوکت خاتم اور توشہ خانہ کی حقیقت بتائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button