Showbiz

“Avatar The Way of Water”2022 I became the third highest grossing film

New York (94 news) Avatar The Way of Water 14 روز میں ایک ارب ڈالرزسے زائد کما کر سال 2022 کی تیسری کامیاب ترین فلم بن گئی ۔

اواتار ٹو کی جانب سے یہ آمدن 14 روز کے اندر ہوئی، فلم نے ٹاپ گن میوزک اور جراسک ورلڈ 3 کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ لیکن دنیا کی مہنگی ترین فلم ہونے کے باعث ایک ارب ڈالرز کا بزنس بھی اواتار دی وے آف واٹر کو سپر ہٹ ثابت نہیں کرتا۔

ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی سپر ہٹ فلم بنانے والے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے خود انکشاف کیا کہ اواتار ٹو اگر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم بنتی ہے تو ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی اس دور کی مہنگی ترین فلم اواتار نے 2.97 ارب ڈالر کا بزنس کیا تھا مگر اواتار ٹو سے اتنے بزنس کی امید نہیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button