international

95% withdrawal of US troops from Afghanistan has been completed

Washington (94 Web News Desk) Ninety-five percent of the US military withdrawal from Afghanistan has been completed.

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا۔ سات تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب افغان وزارتِ دفاع نےجھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک کی لڑائی میں دو لاکھ افراد بے گھر اور ساڑھے تین ہزار سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

افغانستان میں جاری لڑائی سے متعلق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے بائیس افغان کمانڈوز کو ہلاک کردیا۔

افغان کمانڈوز کو ہلاک کرنے کی طالبان نے تردید کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزنی کے متعدد اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button