National

اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

Islam Abad (94 news) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں۔ جو مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر دارالحکومت میں فوج طلبی کا حکم جاری کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، ان دستوں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کو طلب کیا گیا، فوج کے دستے اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔

فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ تحت طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اور سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے طلب کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button