قومی

پی ٹی آئی کس کیساتھ مل کر حکومت بنائے گی؟ بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ ہے۔ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، توقع ہے حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے۔ 

 اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائیں گے ، آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے ، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے ۔

یادرہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق آزادامیدوار نشستوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر جبکہ جماعتوں میں مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے ۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button