آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اردل روم کا انعقاد، سب انسپکٹر آصف علی، سب انسپکٹر علی اصغر ریڈر SP اقبال ڈویژن، سب انسپکٹر وقاص سرور ، ہیڈکانسٹیبل عامر شہزاد، کنسٹیبل فاروق نواز اورکنسٹیبل منظر حسین نوکری سے برخاست


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ اردل روم میں ریجن بھر کے 100 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کی سماعت کی گئی۔
کرپشن کرنے والے ،ناقص,کارکردگی,اختیارات سے تجاوز اورغفلت و لاپرواہی برتنے پر پولیس افسران و اہلکاران کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔
سب انسپکٹر آصف علی سابقہ SHO تھانہ ستیانہ، سب انسپکٹر علی اصغر ریڈر SP اقبال ڈویژن، سب انسپکٹر وقاص سرور ، ہیڈکانسٹیبل عامر شہزاد، کنسٹیبل فاروق نواز ضلع فیصل آباد جبکہ کنسٹیبل منظر حسین(چنیوٹ) کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر یوسف شہزاد کی رینک میں تنزلی کرتے ہوئے انسپکٹر سے سب انسپکٹر کردیا۔ سب انسپکٹر محمد سلیم SHO تھانہ کر کی 2 سال سروس ضبطی، سب انسپکٹر ارسلان راشد ضلع ٹوبہ کی 2 سال سروس ضبطی، سب انسپکٹر تفسیر عباس تھانہ بٹالہ کالونی کو ناقص تفتیش پر ایک سال پروموشن سٹاپ۔ انسپکٹر افتخار احمد ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تنخواہ میں تنزلی کردی۔ سب انسپکٹر رضوان جاوید ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد اور ہیڈ کانسٹیبل وقاص کو سنشور کے احکامات جاری۔ پولیس افسران و اہلکاران پر نرمی کرتے ہوئے 31 اپیلوں کو منظور کر کے عام معافی دے دی گئی۔
اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ بدنامی کاباعث بننے والے افسران کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا۔ محکمہ میں کرپٹ ، نااہل ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسران و اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔ کرپٹ،بداخلا ق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمان کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ عوام الناس کی خدمت اور ان کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔



