قومی

پشاور، علی محمد نے جلسہ کے نام پر ناسا کی تصویر شیئر کردی

پشاور (94 نیوز) پی ٹی آئی رہنما علی محمدخان نے پشاور جلسے کے نام پر خلائی ادارے ناسا کی تصویر شیئر کردی پی ٹی آئی رہنما نے امریکی خلائی ادارے ناسا کی 2014 کی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے لی گئی ایک برقی آلودگی سے متعلق تصویر شیئر کرکے اسے پشاور جلسہ قرار دے دیا-

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے امریکی خلائی ادارے ناسا کی 2014 کی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے لی گئی ایک برقی آلودگی سے متعلق تصویر شیئر کرکے اسے پشاور جلسہ قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ گزشتہ روز بعد نماز عشاء پشاور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے پشاور کے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا اسی دوران علی محمدخان نے پشاور جلسے کے نام پر امریکی خلائی ادارے ناسا کی تصویر شیئر کردی۔

علی محمد خان نےٹوئٹر پر جلسے کی تصاویر کے ساتھ ناسا کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شکریہ پشاور،عوام کےسمندرنےفیصلہ سنادیا’۔ اصل میں یہ تصویر آئبیرین پیننسولا (اسپین اور پرتگال) کی ہے جو ناسا نے آرتھ ڈے منانے کی مناسبت سے 2014 میں جاری کی تھی۔ تاہم بعد ازاں علی محمد خان نے ناسا کی تصویر اپنی ٹوئٹ سے ڈیلیٹ کردی۔ دوسری جانب سینئر صحافی نے تحریک انصاف کے پشاور جلسے کو عظیم الشان قرار دے دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button