National

The doctor's unique achievement, the operation of the eye instead of the arm, also congratulated the family

Abbottabad(94 news) ایبٹ آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا خاتون کے بازو کے آپریشن کی بجائے آنکھ کا آپریشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت کا عجیب واقعہ پیش آیا، جہاں 80 سالہ خاتون کو بازو کے آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹر نے بازو کی بجائے آنکھ کا آپریشن کرکے سب کو حیران کردیا۔ اہلخانہ کے مطابق خاتون کی آنکھ بلکل ٹھیک تھی لیکن ہسپتال عملے کی غفلت کی وجہ سے مریضہ کو تکلیف برداشت کرنا پڑی۔ متاثرہ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں نے والدہ کو بازو کے آپریشن کیلئے ہسپتال میں ایڈمٹ کرایا تھا، ڈاکٹر نے آپریشن کے بعد کہا کہ مبارک ہو آپ کی والدہ کی آنکھوں کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ ڈی ایچ او کی جانب سے واقعے کی انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی، جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close