National

Director Livestock Dr. Sajid Iqbal detailed visit to various veterinary hospitals

Faisalabad (94 News City Reporter) ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا و فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر ساجد اقبال نے ضلع فیصل آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال 248،سول ویٹرنری ہسپتال سمندری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس سمندری اور سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ہسپتالوں کے ریکارڈ، ادویات و ویکسین کے سٹاک، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ساجد اقبال نے فیلڈ سٹاف سے ملاقات کی اور مویشی پال حضرات سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے علاج معالجے اور مصنوعی نسل کشی کی سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ ادویات و ویکسین کی شفاف فراہمی، سرکاری ریکارڈ کی درست دیکھ بھال اور ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی، ان کے مسائل کا فوری ازالہ اور فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی محکمانہ ترجیحات میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button