کامرس
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا


اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


