National
پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اقرباء پروری کے طعنے دینے والوں نے بھی سابقہ حکومت والی روش برقرار رکھی

Peshawar(94news) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پشاور میں ہوئی۔
گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔
اٹھارویں ترمیم کے تحت عائد پابندیوں کے باعث خیبرپختونخواہ کابینہ کا حجم وزیراعلیٰ سمیت اراکین کے پی اسمبلی کی مجموعی تعداد کے 11 Percent or 15 تک محدود رہے گی، خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ محمودخان سمیت کابینہ ارکان کی تعداد13 تھی جن میں وزیراعلیٰ محمودخان ،سینئر وزیر عاطف خان ،وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی ،وزیربلدیات شہرام ترکئی ،وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا،وزیر مال شکیل خان ،وزیر زراعت محب اللہ ،وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی ،وزیر خوراک حاجی قلندر لودھی ،وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ،وزیر برائے سی اینڈڈبلیو اکبر ایوب خان ،وزیر صحت ہشام انعام اللہ اوروزیرقانون سلطان محمد خان شامل تھے جب کہ اب لیاقت خٹک کی شمولیت سے یہ تعداد14 ہوگئی ہے۔