the game

قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کےلئے روانہ

Karachi (94news) قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی، قومی ویمن کرکٹرز کی فرسٹ کلاس میں بیٹھے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تصاویر دیکھ کر صارفین نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی وہ توجہ دی جانی چاہئے جس کی وہ حقدار ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ایسی مزید روایات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ موجودہ کرکٹرز کیساتھ ساتھ نوجوان خواتین کرکٹرز کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

ویمن کرکٹ ٹیم نے اب تک کئی فتوحات حاصل کیں اور ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن ہوا لیکن اس کے باوجود انہیں اس طرح سے سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تھیں جس کی وہ حقدار تھیں مگر نئی انتظامیہ کے آتے ہی اس معاملے میں بھی بہتری آ گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button