National

Deputy Commissioner angry over poor performance of price control magistrates

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بعض پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کم ازکم 50 انسپکشنز اور 3ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ باالخصوص چینی کی اوورچارجنگ کرنے والوں کو نکیل ڈالیں۔ اس ضمن میں کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے یہ حکم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور واضح کیا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مارکیٹوں وبازاروں میں چینی کی اوورچارجنگ کو سختی سے روکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریٹ لسٹ کے مطابق چینی فروخت نہ کرنے والوں کو جیل بھجوائیں تاکہ صارفین کو ریلیف ملے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے غیر حاضر پرائس مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس بھجوانے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں کا سراغ لگاکر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو قانون کی سخت گرفت میں لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی خود مانیٹر کروں گا اور انسپکشنز وجرمانے اور گرانفروشوں کے خلاف ایکشن نہ لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button