Commerce
For Pakistan 25 A million dollar loan was approved


Islam Abad (94 news) Asian Development Bank for Pakistan 25 کروڑ ڈالرکا قرضہ منظور کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق ایشائی بنک کی طرف سے دی گئی25 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے استعمال ہو گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔ منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب میں ٹرانسمشن لائن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔