Pakistan has become unbearable, 28 May and May 10 are the most important days in Pakistan's history, Nawaz Sharif 28 May's decision raised the nation proudly, Azad Ali Tabassam talks at Radio Pakistan program

Youth are our future, a political party played a major role in corrupting the youth, but now our youth has become wiser, former MPA

Faisalabad(94 news) یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا، بے شمار بین الاقوامی دباؤ اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلامی لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ گفتگو پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیر رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم نے ریڈیو پاکستان ایف ایم93کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف لائیو پروگرام رابطہ میں میزبان پروگرام میاں ندیم احمد کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو نے کیا پھر باقی حکومتوں نے بھی اس پروگرام کو آگے بڑھایا، ڈاکٹر عبدالقدیر، ڈاکٹر ثمر مبارک و دیگر پاکستانی سائنسدانوں نے دن رات ایک کرکے پاکستان کو مضبوط بنا دیا جس کی وجہ سے آج ہمارا روائتی دشمن بھارت بھی ہم سے گھبراتا ہے۔ اور اس وقت ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا تھا، تو انہوں نے بروقت فیصلہ کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اگر اس وقت میاں محمد نواز شریف دھماکوں کا فیصلہ نہ کرتے تو آج ہماری صورتحال بالکل مختلف ہوتی اور ہم غلاموں کی زندگی گزاررہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ 5اور 6مئی کو بھارت نے جو بدمعاشی دکھائی ہم نے پوری دنیا کو اس پر احتجاج کیا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہم اس کا بدلہ ایسا لیں گے کی دنیا قیامت تک یاد رکھے گی اور پھر وہی ہوا کہ میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول اور ائر چیف مارشل کی سربراہی میں ہماری افواج نے وہ کردکھایا کہ امریکہ، فرانس، اسرائیل اور بھارت کے حمائتی ممالک دنگ رہ گئے۔ ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم بدلہ لینا بھی جانتے ہیں اور اپنی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آزاد علی تبسم نے کہا کہ 28مئی 1998کے حوالے سے جب میاں محمد نواز شریف نے فیصلہ کرنا تھا تو انہوں نے اپنی کابینہ سے مشورہ کیا کئی خوفزدہ تھے کہ دھماکے نہ کئے جائیں ہم پر پابندیاں لگ جائیں گی، ہم بھوکے مرجائیں گے۔ لیکن نواز شریف اور انکے چند رفقاء نے دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے دنیا کو حیران کردیا اور دنیا منہ تکتی رہ گئی، جب بلوچستان کے علاقہ چاغی کے پہاڑوں میں ہمارے ایٹمی سائنسدانوں، وزیر اعظم نے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے بٹن دبا کر دھماکے کئے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر سے معرکہ حق تک کا یہ سفر بڑا کٹھن رہا، ہمیں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ہر دہشت گردی کے واقعے کے پیچھے بھارت کا سیاہ چہرہ ہوتا ہے۔ آزاد علی تبسم نے کہا کہ ہماری افواج نہ صرف بیرونی دشمنوں سے مقابلہ کررہی ہیں بلکہ اندرونی دشمنوں سے بھی نمٹنا پڑرہا ہے۔ ایک ایسی سیاسی جماعت نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا ان کو باوقار بنانے کی بجائے انکو تمیز کے دائرے سے باہر نکال دیا ہے۔انہوں نے کہا نوجوان ہمارا فخر اور مان ہیں یہی ہمارا مستقبل ہیں آج کے نوجوان کو سمجھنا ہوگا کہ وطن سے محبت کیا ہوتی ہے اور یہ وطن ہمارے آباؤاجداد نے کیسے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی میدان میں آگے آنا ہو گا۔ دنیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ آج روایتی تعلیم کا دور نہیں رہا اب آپکو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس اور دیگر ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے، اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہ کہ 10مئی کے واقعہ کے بعد دنیا کی سوچ اب تبدیل ہوگئی ہے اب اکثر ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ترکی، چین، ایران، آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس موقع پر کھل کر پاکستان کی حمایت کیاور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ترکی، ایران، آذربائیجان اور ترکمانستان کے دورے کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے اب سرمایہ کاری ہوگی، اب خوشحالی ہوگی۔ اب قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ اور ایک خوددار قوم کی طرح ہمیں تجارت، کاروبار کی جانب بڑھنا ہوگا۔آزاد علی تبسم نے لائیو کالرز کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔



