National

Vasa Ne Monsoon Emergency Relief Camp 10 Increased 19 do it

Faisalabad (94 News City Reporter) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے موسم برسات کے دوران ایمرجنسی ریلیف کیمپس کی تعداد 10 Increased 19 کردی ہے جبکہ آپریشنز سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ کردیا اور واضح کیا ہے کہ بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی آپریشنز سٹاف نکاسی آب کے لئے متحرک ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آپریشنز سٹاف مکمل متحرک اور تمام مشینری آپریشنل ہے جبکہ ڈسپوزل اسٹیشنز پر متبادل انرجی کے طور پر جنریٹر استعمال کئے جائیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر بھر میں 9،ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کئے گئے تاہم اب ان کی تعداد بڑھا کر19 کر دیا گیا ہے اور تمام ریلیف کیمپس پر آپریشنز سٹاف کی حاضری اور متعلقہ سامان کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد مون سون سیزن میں شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے جبکہ واسا کا مون سون کنٹرول سیل بھی چوبیس گھنٹے فعال ہے جو شہریوں کی شکایات کے اندراج اور ان شکایات کو متعلقہ فیلڈ افسران تک پہنچانے کے لئے پیشہ وارانہ طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے فری ہیلپ لائن1334 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button