قومی

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کی جاری سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید بڑھانے کی ہدایت

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے جاری سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک تمام تعمیراتی کاموں کی کڑی نگرانی کرے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں کی ڈویلپمنٹ پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر کام جون 2026 تک ہر صورت مکمل ہونا چاہئیے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات آئندہ مون سون سیزن میں شہریوں کو حاصل ہو سکیں۔ایم ڈی واسانے مزید کہا کہ تمام سائٹ پر پائپ لائن بچھانے کے بعداسے کلیئر کیا جائے اور ارد گرد پڑی تمام مٹی و دیگر ملبہ ساتھ ساتھ مکمل صاف کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کنٹریکٹرز تعمیراتی کاموں کو تیز رفتاری کے ساتھ نمٹائیں تاہم میٹریل کے استعمال اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ ایم ڈی واسا نے خبردار کیا کہ ہر ہفتہ بچھائے جانیوالے پائپ لائن کی لمبائی 2 ہزار فٹ سے کم نہیں ہونی چاہیے اور جو کنٹریکٹر 2 ہزار فٹ پائپ لائن نہیں بچھاتا اسے تبدیل کردیا جائے۔ایم ڈی واسا نے نیسپاک نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ کنٹریکٹرز کی میٹنگ بلائیں وہ خود اس کی صدارت کریں گے اور کنٹریکٹرز پر واضح کریں گے کہ وہ تمام ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام تیز کریں تاکہ انہیں مقرر وقت تک مکمل کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button