National

PML-N statement rejected, cantonment elections to be won: LG

Gujranwala(94news) وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احتساب اور گڈ گورننس کے نعرے پر آزاد کشمیر اور پی پی 38 سیالکوٹ کے ووٹر ز نے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے، وسطی پنجاب کا ن لیگ کا قلعہ ہونے کا طلسم ٹوٹ چکا، ن لیگ کا ریاست مخالف بیانیہ رد ہو چکا ، وزیراعلی پنجاب نےگوجرانوالہ کیلئےریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا اوراب یہاں بڑے ترقیاتی کام شروع ہونے جا رہے ہیں،آزاد کشمیر اور سیالکو ٹ کی طرح آئندہ کنٹونمنٹ انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے جیتیں گے۔

سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالہ سے عمران خان کو ملنے والے نوٹس کا جواب دیا جائے گا،تحریک انصاف(PTI) واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

انہو ں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ 2013ء کا بلدیاتی ایکٹ ختم ہو چکا ہے ،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا چاہتے ہیں لیکن قانونی پیچیدگیاں ںہیں

صو بائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بلدیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد گوجرانوالہ کا دورہ کیا ہے تاکہ یہاں کے مسائل کے حوالہ سے براہ راست آگاہی حاصل کرسکوںقبل ازیں کمشنر آفس گوجرانوالہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے صوبائی وزیر نے کہاکہ عوامی ترجیحات پر عمل درآمد اور شہری مسائل کے حل کے سلسلہ میں دستیاب وسائل کوبہتر طریقہ سے استعمال کرتے ہو ئے صفائی‘ سیوریج اورسالڈ ویسٹ کے شعبوں سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button