فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال ٹو میں نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب، ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال، ارشدعمران بھٹی،ڈاکٹر مرزا محمد علی و دیگر کی خصوصی شرکت


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال iiفیصل آباد کے زیر اہتمام نئے سال کا اسپیشل کیک کاٹا گیا۔ پروقار تقریب میں ایم ایس الائیڈ ہسپتال ٹو ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایڈ یشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر مرزا محمد علی، ڈی ایم ایس(ایڈمن )ڈاکٹر عمران اختر، ڈاکٹر محمد سبحان، ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر سہیل افضل، جنرل سیکرٹری پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی مرزا محمد جمیل، نائب صدر اسلم سردار، فنانس سیکرٹری اقراء محمود،مرزا عبد الرشید ،مرزا ابراراحمد،ارشد عمران بھٹی ودیگر کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور امن کی دعا کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر ظفراقبال نے کہاکہ نئے سال کے آغاز پر ہسپتال کے تمام عملہ کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری اور محنت سے سرانجام دیں گے اور مریضوں کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال ٹو میں ادارے کی بہتری کیلئے مثبت سرگرمیوں کے فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے میں ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپنی خدمات کا دائرہ کار کو وسعت دیں گے۔



