اولیا اللہ کے ساتھ تعلق جوڑنے سے زندگیاں پرسکون گزرتی ہیں، ڈاکٹر عارف صدیقی


فیصل آباد (94 نیوز) منہاج القرآن علما کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف صدیقی کے والدین کے سالانہ ختم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد حسن ظہیر، قاری قدرت اللہ نعیمی ، علامہ فضلِ مشہود مصطفائی نے کہا کہ خاندان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کل کائنات کے خاندانوں سے اعلٰی اور افضل ہے۔ہماری بقا اور نجات اسی عظیم گھرانے سے تعلق کو مضبوط بنانے میں ہے۔ سیدہ کائنات فاطم الزہرہ سلام اللہ علیہا کی زندگی ہمارے لیے نمونہ اور ان کی محبت اور عقیدت ایمان کی جان ہے۔جو لوگ اولیا اللہ کے ساتھ اپنا تعلق جوڑ لیتے ہیں انکی زندگیاں پرسکون گزرتی ہیں جس سے معاشرے میں ان کا کردار بھی مثالی بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا عصر حاضر میں ہمیں علما کی سنگت اور صحبت اختیار کرنا چاہیے دین اسلام کے فروغ کے لئے اولیا کرام کا نمایاں کردار ہے ضرورت اس امر کی ہے نوجوانوں میں عشق مصطفی کی شمع کو روشن کیا جائے۔قادیانی فتنہ اور مرزا قادیانی کی اسلام کے خلاف سازشوں کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے۔ تقریب میں قاری محمد امجد ظفر، علامہ اشفاق ضیا، علامہ ارشد، سید رضوان المصطفی، علامہ ثاقب صدیقی، محمد رمضان طاہر، حاجی محمد حسین، قاری محمد عمران، قیصر عباس، عبد الحمید، محمد عمران، رمضان سیالوی، محمد ذیشان، شوکت سلطان، حنیف عامر، محمد رفیق، غلام مصطفی، قاری جاوید، کاشف سرور، قاری محمد طیب، قاری محمد عمران ،میاں محمد زبیر و دیگر نے شرکت کی۔



