
آگاہی کیمپ کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا ، اٹلس ہنڈا کے کنٹری ہیڈ کسٹمر کیئر اینڈ سیفٹی کاشف عاقل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر نے کیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) سموگ کے خاتمے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے نجی کمپنی کے اشتراک سے چناب کلب چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد کے موٹر سائیکلز کی فٹنس کو چیک کیا گیا اس آگاہی کیمپ کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا اور اٹلس ہنڈا کے کنٹری ہیڈ کسٹمر کیئر اینڈ سیفٹی کاشف عاقل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر نے کیا اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر بھرپور انفورسمنٹ اور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے شہری سڑکوں پر اپنی گاڑیاں لانے سے پہلے ان کی فٹنس کو چیک کروائیں زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری ہے جس میں دوران ماہ 05 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا چکی ہے سی ٹی او نے اس حوالے سے مزید کہا کہ انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک آگاہی بھی دی جا رہی ہے جس سلسلے کا تسلسل یہ ایک آگاہی کیمپ ہے جو سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے لگایا گیا۔



