قومی
فیاض چوہان سے محکمہ کالونیز کاقلمدان واپس، زلفی بخاری کے کزن کو وزارت مل گیی


لاہور (94 نیوز) صوبایٗ وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان سے محکمہ کالونیز کاقلمدان واپس لے لیا گیا۔
پنجاب کابینہ میں دو نئے وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔ وزارتوں کے قلمدان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زلفی بخاری کے کزن سید یاور عباس بخاری کو محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق فیصل آباد سے خیال احمد کاسترو کو محکمہ کالونیز اور ثقافت کی وزارت دے دی گئی۔
