قومی

عامرلیاقت نے خود کو”عینک والا جن“ مریم اورنگزیب کو”بل بتوڑی“کہہ دیا

اسلام آباد (94 نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ بل بتوڑی کیسے زکوٹا جن کا ذکر کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔عامر لیاقت نے نام لیے بغیر مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بجٹ تقاریر میں ”زکوٹا جن“کا ذکر ہوا، حیرت کی بات ہے کہ ’بل بتوڑی‘ کیسے زکوٹا جن کا ذکر کر سکتی ہیں؟اس موقع پر پورے ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔
عامر لیاقت نے بات جاری رکھتے ہوئے اپنی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب زکوٹا جن کا ذکر ہوگا تو اس کے لیے ”عینک والا جن“، آئے گا۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ بل بتوڑیاں جمع ہو کر زکوٹا جن کا ذکر کیسے کر رہی ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس کے دوران جو کچھ ہوا پارلیمانی روایات کے خلاف تھا لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی دن بات نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ میں بلاول بھٹو کی تقریر کو سراہتا ہوں لیکن لاڑکانہ میں اس وقت جتنے کتے ہیں اور جس رفتار سے ان کی افزائش ہو رہی ہے، بلاول بھٹو مہربانی فرما کر ان کا ذکر بھی کر دیتے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ بلاول نے گدھوں کا ذکر تو کیا لیکن سندھ میں بڑھنے والے کتوں کا ذکر نہیں کیا۔
انہوں نے بلاول پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گدھوں کی تعداد اس لئے بڑھی کیونکہ ہم نے کھوتا بریانی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وہ جو لندن میں بیٹھے ہیں اگر وہ یہاں ہوتے تو پتا نہیں اور کتنے گدھے مر جاتے۔ انہوں نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خدمت میں اپنا ایک شعر بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ،کسی ڈاکٹر کو بلا کر دکھاؤ، دماغ ان کا دل سے جدا ہو گیا ہے گدھے ہیں، گدھے ہیں، رٹے جا رہے ہیں، یہ پی پی کے چیئرمین کو کیا ہو گیا ہے اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی عبدالقادر مندوخیل سے کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے رویے پر ان سے پارٹی کی جانب سے معذرت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر مندوخیل کو فردوس عاشق اعوان سے پوچھنا چاہیے تھا کہ،تم فردوس بھی ہو، عاشق بھی ہو، اعوان بھی ہو۔۔۔تم سبھی کچھ ہو، بتاؤ کہ پہلوان بھی ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button