دلچسپ و عجیب

ایران میں مچھلیوں کی بارش، لوگ حیران ہوگئے

تہران (94 نیوز) ایران کے شہر یاسوج میں آسمان سے برسنے والی مچھلیوں کی بارش نے لوگوں کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایران کے شہر یاسوج میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہو رہی ہے۔ اسی دوران سڑک پر چند گاڑیاں رکی ہوئی ہیں جو کچھ ہی دیر کے بعد چلنا شروع ہوجاتی ہیں،

ویڈیو کی حقیقت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ البتہ مچھلیوں کی بارش ممکن ہے ،موسم کی خراب صورتحال کے دوران ایسا ممکن ہے کہ آسمان سے صرف مچھلیوں کی ہی نہیں بلکہ مینڈکوں، پرندوں سمیت ایسے جانوروں کی بارش ممکن ہے جو تیز ہوا کے ساتھ باآسانی اُڑ سکیں۔سائنسدانوں نے مچھلیوں کی بارش کو طوفان سے منسوب کیا ہے جو کسی سمندری سطح کے اوپر سے ہوتا ہوا کسی زمینی علاقے کا رخ کرتا ہے۔ ایسے میں طوفان سمندری مخوقات، جس میں مچھلیوں سمیت دیگر بھی شامل ہیں، کو اپنے ساتھ اُڑا کرلیجاتا ہے اور جب ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے تو اس مخلوقات کو زمین پر پھینک دیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button