قومی

ایف ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز کردیاگیاہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جھال چوک ستیانہ روڈ سے تجاوزات کا صفایا کرنے کے علاوہ چوہڑا ماجرا میں غیر قانونی تعمیرات پر دو پلاٹس کو سربمہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ستیانہ روڈ پر کارروائی کی اور دکانداروں کی طر ف سے فٹ پاتھ و عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات کا صفایا کردیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضہ میں لے لیاگیا۔ایف ڈی اے کی طرف سے تجاوزات میں ملوث دکانداروں کے چالان کرکے سپیشل جوڈ یشل مجسٹریٹ کو بھجوا دیئے گئے۔ علاوہ ازیں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے نقشہ کی منظوری کے بغیر چوہڑا ماجرا میں سروے نمبر143۔اور 144کے تحت پلاٹس پر زیر تعمیر عمارتوں کو سربمہر کردیا اور مالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی عمارتوں کی تعمیر کیلئے طے شدہ فیس جمع کروا کر ایف ڈی اے سے بلڈنگ پلان کی منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ تعمیرات کو جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ پختہ و عارضی تجاوزات قائم کرنے اور غیر قانونی تعمیرات سے اجتناب کیاجائے بصورت دیگر قانون شکنی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار بھی کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button