قومی

شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا

شہباز گِل کیخلاف مقدمے میں اداروں، انکے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور فواد چوہدری کی جانب سے بھی شہباز گِل کی گرفتاری پر ردِ عمل ظاہر کیا گیا ہے۔

مراد سعید کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گِل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے، کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close