قومی

آئندہ ماہ حکومتبجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کریگی، سید حسن مرتضٰی

لاہور(94 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی ترجمان سید حسن مرتضٰی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کاایک اور جھوٹ پکڑ لیا ، آئی ایم ایف کے مطابق بجٹ میں733ارب 50کروڑ روپے کے ٹیکس لگائے گئے ،آئندہ ماہ بجلی کے نرخ میں ڈھائی روپے یونٹ بڑھائے جائیں گے۔ سید حسن مرتضی نےکہا کہ حکومت کو ہر معاملہ پر جھوٹ بولتی ہے اور جب حکومتی جھوٹ پکڑ جاتا ہے تو شرمندگی کے بجائے ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتی ہے،حکومتی عہدیدارواں کی صبح جھوٹ سے ہوتی ہے اور رات تک ہر حکومتی رہنما اس جھوٹ کا دفاع کرتا ہے،موجودہ حکومت نے ہمیشہ جھوٹ کا سہار ا لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کا کام پارلیمنٹ کادفاع کرنا ہے وہی پارلیمنٹ کو بے توقیر کررہے ہیں،پارلیمنٹ میں الفاظ بولنے پر پابندی لگائی جارہی ہے،حکومت اتنی کمزور ہے کہ چند الفاظ سے خوف زدہ ہوجاتی ہے،اتنی کمزور حکومت تاریخ میں نہیں آئی،بلاول بھٹو زرداری حکومت کی کارکردگی پر بیان کرتے ہیں تو حکومتی عہدیداروں کو بہت تکلیف ہوتی ہے،حقائق بیان کرنے پر حکومتی عہدیداروں کی پریشانی پر حیرت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button