کامرس

سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی

کراچی (94 نیوز) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 98 ہزار 388 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 1948 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button