international

Sri Lanka, voting continues in Parliament to elect a new president

Colombo (94 news) سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں صدارتی انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی ہے اور سیکڑوں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

کولمبو میں قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 امیدوار صدر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔

کولمبو میں بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجہ پاکسے نے سنگاپور پہنچ کر اسپیکر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا۔

دوسری جانب سری لنکا میں خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء کی شدید قلت ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button