قومی

ریاض حسین انجم کاسبزی منڈی غلام محمدآباد کا دورہ، بولیوں کی نگرانی کی، آڑھتیوں سے بھی ملاقاتیں

فیصل آباد (94 نیوز) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے صبح سویرے سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ کیا اورمختلف شیڈز میں پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے اشیاء کی طلب ورسدکا ریکارڈ چیک کیااور قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو موقع پر موجود رہ کربولیوں کے عمل کی نگرانی کی تاکید کی۔ انہوں نے ریٹ لسٹ جاری ہونے اورتمام تر دکانوں و ریڑھی فروشوں تک پہنچنے کے عمل کی تصدیق کی۔انہوں نے دکانداروں کو اشیاء مقررہ ریٹس پرفروخت کرنے کی تاکیدکی جبکہ موقع پر موجود آڑھتیوں سے بھی ملاقات کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button