قومی
ریاض حسین انجم ان ایکشن، مہنگی اشیاء بیچنے والوں کو جرمانے


فیصل آباد(94 نیوز) ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
انہوں نے جناح کالونی، گلبرگ ودیگرمختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے 41۔انسپکشنز کیں اور مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کی پاداش میں ایکشن لیا۔