قومی

کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کی عسکری قیادت کے ساتھ رابطوں پرکوئی پابندی نہیں، شہباز گل

اسلام آباد (94 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی پر  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کے عسکری قیادت کے ساتھ براہ راست رابطوں پر پابندی عائد کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل جھوٹی خبر ہے،وزیراعظم یا ان کے دفتر سے ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا اور نہ ہی ایسی کوئی ہدایات دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی "جی این این” نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا  کہ وفاقی وزرا اور بیورو کریٹس کی جانب سے عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں اور بریفنگز کی رپورٹ کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے اورکابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے حکم پر کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کی عسکری قیادت سے براہ راست ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس خبر کے نشر ہونے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مذکورہ خبر کے ٹکرز اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل جھوٹی خبر ہے، وزیراعظم یا ان کے دفتر سے ایسا کوئی نوٹس \ ڈائیریکشن نہیں دی گئی ہے،یہ ایک روٹین سرکاری خط و کتابت ہے جس میں ڈیفنس ڈویژن نے باقی محکموں کو ان سے خط و کتابت   کے لئیے چند رولز واضح کئیے ہیں، سمجھ سے باہر ہے کہ اس خبر کو رائی کا پہاڑ کیوں بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نےکابینہ ڈویژن کےنوٹیفکیشن کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں وہ دونوں لیٹر جن پر بیس کر کے آپ نے یہ جھوٹی فیبریکیٹڈ سٹوری پلانٹ کی،یہ خط کوئی بھی پڑھ کر مجھے بتا دے کہ کہاں پر وزیراعظم نے ایسا کوئی نوٹس یا ڈائیریکشن کی ہے؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button