تقریبات/سیمینارز

جی سی ویمن یونورسٹی میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب، صدارت وائس چانسلرنے کی

(ر)میجر تاثیر اکرام رانا، ڈاکٹر عارف صدیقی اور رانا جاوید اسد کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ آ فییرز، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور لائل وارئرز فیصل آباد پاکستان کے تعاون سے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیےیوم دفاع پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کی. تقریب کے مہمانان خاص لائل وارئرز کے صدر ریٹائرڈ میجرتاثیر اکرام رانا اور رانا جاوید اسد جبکہ مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر محمد عارف صدیقی، بھلوندر سنگھ اور کمال احمد تھے.

پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے ستمبر 1965 کی جنگ کے غازی و شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزکا دفاع مضبوط ہاتھو ں میں ہے. پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے خواتین کو تعلیم و ترقی کے دھارے میں اپنا فعال کردار ادا کر نا ہو گا کیونکہ ایک عورت کی تعلیم و ترقی ایک خاندان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے.

ریٹائرڈ میجرتاثیر اکرام رانا نے1965 کے حوالے سےپاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے کس طرح1965 کی جنگ میں دشمن کے ارادے خاک میں ملا ئے تھےآج بھی ہماری بہادر افواج دشمن کے لیے سیسئہ پلا ئی دیوار ثابت ہو ں گی. ہمیں مل کر دفاع وطن کو مضبوط کر نا ہے.راناجاوید اسد نے ملکی ترقی کے لیے ہر محاذ پر بہادری کے ساتھ کام کر نے کی ضرورت پہ زور دیا۔ 21 ویں صدی میں جنگ کے طور طریقے تبدیل ہو چکے ہیں. اب سرحدوں کے ساتھ آپ کو میڈیا وار کے حوالے سے بھی ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے. ڈاکٹر محمد عارف صدیقی نےچونڈہ کے محاذ پر دشمن کو ٹینکوں کی جنگ میں شکست دینے کے ساتھ ساتھ، پاک فضائیہ کی خدمات کو بھی سراہا. بلوندر سنگھ اور کمال احمد بینک آف پنجاب، درخشاں کنول، طیبہ بتول اور ثناء نے ملی نغمے پیش کیے.

تقریب کی نظا مت ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ اردو نے کی. تقریب کے اختتام پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے. ڈاکٹر اسماء عزیز ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرام، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین، ڈاکٹر رخسانہ بلوچ ، عمارہ جاوید اور فیکلٹی اور طا لبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی .

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close