قومی

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے عمران خان کوکیا نقصان ہوا؟

عمران خان کو بد زبانی کرنے والوں کا رویہ اچھا لگتاہے جو پی ٹی آئی کی تباہی کا باعث ہے

لاہور (94 نیوز) معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں جہاں نواز شریف اور آصف زرداری کے بیانیے کا جنازہ نکلا وہاں عمران خان کے نظریے کو بھی ناکامی ہوئی ہے ۔

سلیم بخاری نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں عمران خان کے نظریے کی بھی ناکامی ہوئی ہے ، یہ اتنا بڑا یوٹرن ہے کہ اس پر عمران خان کوبولنا چاہئے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جو اے پی سی بلائی ہے ، اس میں وہ اپنے سینیٹرز کیخلاف کارروائی کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھا ہوا آدمی ہمیشہ بالغ النظری کا مظاہر ہ کرتا ہے لیکن اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر جوابی طورپر اپوزیشن کی جانب سے بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا عمران خان کو بد زبانی کرنے والوں کا رویہ اچھا لگتاہے ، اتنا ہی تحریک انصاف کی تباہی کا باعث ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button