National

Class 9 result cards were made online instead of being sent by post, Prof. Dr. Benjamin

Faisalabad(94 News City Reporter) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی ہدایت پر امتحان میٹرک جماعت نہم (فرسٹ اینول) 2026ء کے رزلٹ کارڈز کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی تصدیق کے بعد طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھجوانے کی بجائے آن لائن کر دیئے۔ اس اقدام کا مقصد طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنا اور رزلٹ کارڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر رانا عتیق الرحمن کے مطابق میٹرک جماعت نہم (فرسٹ اینول) 2026ء کے رزلٹ کارڈز آن لائن کیے جا چکے ہیں، تاہم دفتری معلومات کے مطابق تقریباً 1300 تعلیمی اداروں و 30 ہزار پرائیویٹ طلباء و طالبات نے تاحال اپنے رزلٹ کارڈز بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ نہیں کئے انہوں نے تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہانِ کو مطلع کیا ہے کہ وہ متعلقہ طلباء و طالبات کے رزلٹ کارڈز اپنے پورٹل اور پرائیویٹ طلباء و طالبات بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے طلباء و طالبات کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے وقت کی بچت اور دفتری امور میں آسانی پیدا ہوگی۔ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا عتیق الرحمن نے تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ طلباء و طالبات کو بروقت رزلٹ کارڈز کی فراہمی ممکن و یقینی ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے دفتری فون نمبر 0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button