ایپکا/ ایپکفا ایسوسی ایشن و آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے پنجاب حکومت کے بجٹ کو مسترد کر دیا


فیصل آباد (94 نیوز سجاد حسین سے) میاں انور حسین انفارمیشن سیکرٹری پنجاب آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن/ چیئرمین ایپکا، ارشاد حسین سینئر وائس چیئرمین، رانا سعید جنرل سیکرٹری، طاہر شاہ صدر، میاں وحید نواز سینئر نائب صدر نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ 2024-25 میں دیے گئے معمولی ریلیف کو غیر تسلی بخش، ناقابل قبول اور ظلم پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شدید مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور روزمرہ اخراجات کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ جبکہ بجٹ میں صرف علامتی اضافے نے لاکھوں ملازمین کو مایوس کر دیا، انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس تمام محکموں کے ملازمین کو مساوی طور پر دیا جائے،کنٹریکٹ، ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔اگر پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور نہ کئیے گئیے تو ایپکا، ایپکفا اور فیڈریشن کی قیادت مشاورت کے بعد صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن، باشعور لیکن اپنے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہونے والے ملازمین ہیں، اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔



