قومی
تعلیمی بورڈ میٹرک جماعت نہم کے 6 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچہ جات اب 11 مئی کو ہونگے


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک جماعت نہم کے مورخہ 6 مئی 2026 کو گروپ سیکنڈ میں پرچہ آؤٹ ہونے کی وجہ سے ملتوی ہونے والے کمیوٹر، بیالوجی اور اہلحدیث درس نظامی کے پرچہ جات اب مورخہ 11 مئی 2026 بروز سوموار کو سیکنڈ گروپ میں بوقت 2:00 بجے شام لیے جانے کا اعلان کردیا ہے۔۔
تمام امیدواران اپنے امتحانی مراکز پر وقت کی پابندی کے ساتھ حاضر ہوں پہلے سے جاری پرانی رول نمبر سلپ کے ساتھ بھی امتحان دیا جا سکے گا۔



