قومی
بورڈ کے امتحانات میں پاسنگ مارکس کی شرح 33 سے بڑھاکر40فیصد کردی گئی


اسلام آباد (94 نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانات میں کامیابی کیلئے پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیئے۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر حاصل کرنےپر ہی کامیاب تصور ہوں گے۔