قومی

برسات میں بارشی پانی کی نکاسی کیلئے چینلز کی صفائی ناگزیر ہے، ایم ڈی واسا

فیصل آباد (94 نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے سعید کالونی کے مین چینل ون اور جھنگ روڈ پر بھٹہ سٹاف کی سیورلائنوں کی ڈی سلٹنگ کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ انہوں نے مین چینلز کی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے بعد اسے تسلی بخش قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مین چینل ون کی ڈی سلٹنگ کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔مین چینلز کی صفائی مہم موسم برسات میں پانی کی تیز رفتارنکاسی کے انتظامات کے تحت کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم برسات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے چینلز کی صفائی ناگزیر ہے اور مین چینلز کی صفائی ہونے سے نکاسی آب کے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے واضح کیا صارفین کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔مینجنگ ڈائریکٹر نے صارفین سے اپیل کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا ماہانہ بلز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کے سیوریج مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اکرام اللہ،سابق ڈی ایم ڈی محمد اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button