کامرس

اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی (94 نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی کا شکار، آج بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3.12 روپے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 229 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے، انٹر بینک کے آخری پانچ سیشنز میں ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہو چکاہے۔ ڈالرکی قیمت میں حالیہ کمی سے پاکستان پر 13 سو ارب روپے کے بیرونی قرضوں کا دباو کم ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر گراوٹ کا شکار ہے اور قیمت 1.50 روپے کم ہونے کے بعد 230.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے ، شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 41 ہزار 435 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد تنزلی شروع ہو ئی اور اب تک انڈیکس 354 پوائنٹس گرنے کے بعد 41 ہزار 80 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button