قومی

ایم ڈی واسا کا مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے پانی کی فوری نکاسی کی ہدایات

فیصل آباد (94 نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے فوری بعد مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے ایریاز کا دورہ کیا اور وہاں بارش کے پانی کی نکاسی کی فوری نکاسی کے لئے فیلڈ افسران و عملہ کو ہدایات جاری کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم ڈی واسا نے ڈی ٹائپ ڈسپوزل اسٹیشن کا وزٹ کیا اور وہاں کی مشینری کو پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ بجلی کی بندش کے باعث متبادل انتظامات بھی مکمل ہونے چاہیے۔شہر کے متعدد علاقوں میں بارش ہونے کے فوری بعد مینجنگ ڈائریکٹرنے سمندری روڈ پر منڈی موڑ،مظفر کالونی،سمن آبادکا دورہ کیا اور وہاں بارش کے پانی کی تیز رفتاری کے ساتھ نکاسی کے لئے واسا افسران اور فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں ایم ڈی واسا نے موسم برسات کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی ٹائپ ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی میں چلانے اور بجلی کی بندش پر متبادل انتظامات کے ساتھ ساتھ وہاں پر تمام مشینری کو مکمل آپریشنل رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سوساں روڈ گرین بیلٹ سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا وزٹ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو موسم برسات کے دوران بارش کے پانی کی تیز رفتار نکاسی ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت قابل قبول نہیں ہے۔ آپریشنز سٹاف مکمل مستعد اور چوکس رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button