قومی

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی ضمنی انتخابات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ97 میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے بارے میڈیا نمائندگان کے لئے بریفنگ سیشن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان کوثر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرI باسل اکرم نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات میں مجموعی طور پر 12۔ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن کے لئے کل 168 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 550 بوتھس شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کو دو زونز میں تقسیم کرکے ایس پی کو زون کا سربراہ بنایا گیا ہے۔پی پی 97۔ الیکشن میں جنرل الیکشن کی نسبت تین گنا زیادہ سیکیورٹی ہوگی جبکہ رینجرز بھی سینڈ بائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ عملے کی تربیت مکمل ہوگئی ہے۔ضابطہ اخلاق پر مکمل انداز میں عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رزلٹ کی ترسیل کے لئے پولنگ اسٹیشن کا ٹائم نوٹ کیا جائے گا ہر پولنگ اسٹیشن کو الگ الگ ٹرانسپورٹ دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ51۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن اور39 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ٹوٹل ووٹرز2 لاکھ پچپن ہزار 884 جن میں سے میل ووٹر 1لاکھ 38 ہزار 363۔ اورفی میل 1 لاکھ 17 ہزار 421ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیاریوں کے حوالے سے مطمئن ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے۔دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں۔شکایت سیل فنکشنل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button