قومی

آلائشوں اور انتڑیوں سے کوکنگ آئل تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

لاہور (94 نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی انتڑیوں اور آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مضر صحت اشیاء اور کوکنگ آئل بنانے والے آلات کو قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں کوٹ عبدالمالک میں بنائی گئی ایک فیکٹری پر چھاپہ ماراگیا جہاں چربی اور انتڑیوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنایا جارہا تھا۔ کوکنگ آئل بنانے کیلئے جانوروں کی چربی کو پگھلایا جاتا، چربی، انتڑیوں اور کھالوں کو پگھلانے کیلئے وہاں تیزاب سے بھرے گیلن بھی موجودپائے گئے جبکہ جانوروں کی چربی اور آنتوں سے بھری کڑاہیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ مضر صحت فیکٹری کھلے آسمان تلے ایک گندے نالے کے قریب بنائی گئی تھی۔ جیسے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا فیکٹری مالک اور ملازمین رفو چکر ہوگئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس فیکٹری میں طویل عرصہ سے کوکنگ آئل بنایا جارہاتھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اتنے عرصے بعد کیوں کارروائی کی یا انہیں اتنے عرصے تک اس بارے میں معلوم کیوں نہ ہوسکا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button