یوم آزادی کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلرزاورخطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) یوم آزادی کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلرز، کم عمر ڈرائیورز اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جشن آزادی کے موقع پر 11سو سے زائد ٹریفک اہلکار و افسران فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے بتایا کہ یوم جشن آزادی کے موقع پر سڑکوں پر ہلڑ بازی اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، ون ویلرز اور ان کے سہولت کار موٹر مکینکس دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والے مکینکس بھی جیل کی ہوا کھائیں گے۔جشن آزادی پر صوتی آلودگی،بغیر سائیلنسراور بانسریاں نکالنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جشن آزادی کے موقع پر ون ویلرز، ہلڑبازوں اور کم عمرڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے ناکہ جات بھی لگائے جائیں گے۔اٹھارہ سال سے کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں ٹریفک سیکٹرز میں بند کردی جائیں گی جشن آزادی پر والدین اپنے کم عمربچوں کو گاڑیاں ہرگزنہ چلانے دیں۔ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ آپ کی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔



