قومی
پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہوگئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان


اسلام آباد (94 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد13کروڑ49لاکھ49ہزار984ہوگئی ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد7کروڑ68لاکھ 12ہزار589، سندھ میں ووٹرز کی تعداد2کروڑ82لاکھ 87ہزار201ہوگئی ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں ووٹرز کی تعداد2کروڑ23لاکھ 321 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد56لاکھ 38ہزار84ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد12لاکھ 11ہزار879ہوگئی ہے۔



