کامرس
نئے نوٹوں کی چھپائی، ڈیزائین کےلئے کتنا انعام ملے گا؟


لاہور(94 نیوز) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ہر 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی افادیت کو برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔ سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریباََ دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔



