محکمہ لائیوسٹاک کی ملاوٹ شدہ بنولہ کھل تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) حکومتِ پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ملاوٹ شدہ بنولہ کھل تیار کرنے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں بھی کارروائیاں جاری۔
حکومتِ پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ملاوٹ شدہ بنولہ کھل تیار کرنے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈاکٹر سہیل احمد انجم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد نے ڈاکٹرز ڈیریز فیڈز خانوآنہ جبکہ ڈاکٹر محمد عثمان مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ نے وقاص بلال امین آئل مل ستیانہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران بنولہ کھل اور دیگر فیڈز کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کوالٹی کنٹرول اور صفائی کے انتظامات چیک کیے گئے۔
ڈیری اور فیٹنگ فیڈز، بنولہ کھل، چوکر، چاول کا آٹا اور دیگر اجزاء کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے
متعلقہ مالکان کو لائسنس کے حصول اور رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے
اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات جانوروں کی صحت کے تحفظ، دودھ و گوشت کی کوالٹی بہتر بنانے اور فیڈز کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد حکومتی ہدایات کے مطابق ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



